• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ان دنوں رکشا بندھن کا تہوار منایا جارہا ہے اور اس موقع پر ایک خاتون کی تیندوے کو راکھی باندھنے کی تصویر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر ریاست راجستھان سے سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون رکشا بندھن کے موقع پر تیندے کو راکھی باندھ رہی ہیں۔

وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بظاہر یہ تیندوے کا بچہ ہے جسے خاتون آسانی سے راکھی باندھ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں جس میں کسی نے اسے جانور سے محبت قرار دیا تو کسی نے اسے خطرناک عمل کہا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید