• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے مختلف علاقوں لاہور، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد اور جہلم میں رات گئے بارش ہوئی۔ آزاد کشمیر میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور سندھ کے زیریں علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے 16 اگست سے ایک اور مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید