• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 مئی کو خاتون پر پستول تان کر دھمکانے والا سب انسپکٹر برطرف

لاہور(جنگ نیوز) پنجاب حکومت نے 25 مئی کو خاتون پر پستول تاننے والے سب انسپکٹر کو برطرف کر دیا۔صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مئی کو نہتی اور پُرامن خاتون پر پستول تانا تھا اُسے آج محکمانہ کاروائی کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈسمس کر دیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید