کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی انجینئر حبیب نے اے ایس او اہلکاروں کے بارے شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ ایک شکایت تھی جس پر انھیں ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔تاہم رپورٹر کا کہنا ہے کہ جنگ میں شائع ہونے والی خبر میں اس بات کی وضاحت موجود تھی کہ انھیں رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعدکچھ گھنٹے روکا گیا اور بعدازاں اعلیٰ افسران کی یقین دہانی پر کہ ان کے خلاف تحقیقات کے کاروائی ہو گی انھیں جانے دیا گیا۔