• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، بارش و سیلاب سے تباہی، 32ہلاک، درجنوں زخمی

کابل( خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز)افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے32افراد ہلاک اور20زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق سیلاب سے درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے، میڈیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان کے دو اضلاع شنواری اور سیاہ گرد سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید