• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی ،الخدمت فائونڈیشن

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ ژوب چمن قلعہ سیف اللہ سمیت لسبیلہ ودیگر متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں،طبی کیمپس کی ضرورت ہے، متاثرین آج بھی کھلے آسمان تلے امداد کے منتظرہیں، سڑکوں کے بہہ جانے کی وجہ سے ریلیف کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے بلوچستان کے تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری رضاکار وذمہ داران مصروف عمل ہیں ۔دکھی انسانیت کی خدمت میں مخیر حضرات تاجر برادری اور حکومتی ادارے الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ عوام کی پریشانی ومشکلات میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے حکومت فلاحی اداروں ۔این جی اوز کو اس موقع پر ہمت وبیداری اور ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرین کی بھر پور خدمت کرنی چاہیے ۔ الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروذمہ داران متاثرہ علاقوں میں ریلیف ورک میں مصروف متاثرین کو راشن ،تیار کھانے ،ٹینٹ اور پینے کا صاف پانی پہنچانے میں مصروف عمل ہیں ۔ انہوں
کوئٹہ سے مزید