سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق صدر نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور وزیراعظم کے ساتھ ہیں، لیکن اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیئے۔
انہوں نے جلد وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات کے دوران معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔