• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فوری امداد کا اعلان کر تے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 10 لاکھ امریکی ڈالر کا بھی اعلان کرتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ موسمیاتی بحران کےمستقبل میں اثرات کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید