پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 22 اگست کو یورپ کے 4 ممالک کے دورے پر جائیں گے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ڈنمارک، ناروے، سوئیڈن اور جرمنی کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔