• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر مقامیوں کو ووٹ کا حق دینا الیکٹورل جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ہے، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر مقامیوں کو اسمبلی الیکشن میں ووٹ کی اجازت دینا الیکٹورل جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے مترادف ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تمام جماعتوں کو الیکشن سے آگے کی جانب دیکھنا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر فوکس کرنا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اقتدار پر قبضے کے لیے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتی ہے، اسی صورت میں بی جے پی اس خطرناک اور شیطانی فیصلے کو تبدیل کرنے پر مجبور ہوگی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے فاروق عبداللہ سے بھی بات کی ہے اور چھ جماعتی پیپلز الائنس برائے گوپکر ڈیکلیریشن کا اجلاس بلانے کو بھی کہا ہے۔

 واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار کا کہنا ہے کہ کشمیر  میں بشمول غیر مقامیوں کے تقریباً 25 لاکھ ووٹرز کے اضافے کا امکان ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید