• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کے شاہی خاندان کی ہونے والی بہو کون ہیں؟

رجوہ خالد بن مصعید کی منگنی اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ سے ہوئی ہے، حسین بن عبداللّٰہ مستقبل میں ملک کے بادشاہ ہوں گے۔

منگنی کی رسم سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوئی، دلہن کا تعلق اسی شہر سے ہے اور وہ ایک ڈیزائن اسٹوڈیو میں ملازمت کرتی ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پہلے بچے کی منگنی کی خوشی مناتے ہوئے ملکہ رانیہ نے اپنے صاحبزادے اور ہونے والی بہو کو ڈھیروں مبارک باد اور دعائیں دیں۔

رجوہ خالد کون ہیں؟

رجوہ 28 اپریل 1994 کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں پیدا ہوئیں، ان کے والد خالد بن مصعید ایک انجینئرنگ کانٹریکٹر کمپنی کے مالک ہیں۔

ریاض میں کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد رجوہ نے نیویارک کی یونیورسٹی سے آرکیٹیکچر میں گریجویشن کی۔

انہوں نے لاس اینجلس کے فیشن انسٹیٹیوٹ سے ویژول کمیونیکیشنز میں بھی ڈگری لے رکھی ہے۔

اردن کے شاہی خاندان کے مطابق رجوہ کا خاندان السیف فیملی ’سبائی قبیلے‘ کا خانوادہ ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید