• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا، بندر نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کاؤنٹی شیرف پولیس کو گزشتہ ہفتے رات گئے کال موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ مذکورہ کال کسی مصیبت زدہ شخص کی نہیں بلکہ چڑیا گھر سے بندر نے کی تھی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی رات کیلی فورنیا میں ایمرجنسی سروس 911 پر کال موصول ہوئی اور کچھ ہی دیر میں بغیر کچھ کہے کال کٹ ہوگئی۔

پولیس نے دوبارہ کال کرنے کی کوشش کی لیکن جب کسی کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا تو پولیس نے کال ٹریس کی۔

کال ٹریس کرنے پر معلوم ہوا کہ مبینہ کال سین لوئس اوبیسپو کاؤنٹی میں ایک چڑیا گھر سے کی گئی ہے جس کے بعد پولیس اہلکار مذکورہ چڑیا گھر پہنچے۔

وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ وہاں نہ کوئی ایمرجنسی ہے اور نہ ہی کوئی شخص مصیبت میں ہے، پولیس نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا فیصلہ کیا۔

تحقیقات کے دوران احساس ہوا کہ چڑیا گھر میں موجود کپوچن نسل کے بندر نے کال کی ہوگی۔ 

انتظامیہ کے مطابق کیپوچن بندر فون اٹھائے چڑیا گھر کی گالف گاڑی میں موجود تھے اوراتفاق سے 911 کا نمبر ڈائل ہو گیا ہو گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید