• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گِل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا اور دکھایا نہیں جا سکتا، بابر اعوان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز گِل پر ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، میڈیا کے لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشدد ہوا ہے۔

بابر اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ جس کسی کو شہباز گِل پرتشدد کا پتہ ہے وہ آکر بتائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں سے انڈی پینڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے، انڈی پینڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ کا خرچہ ہم برداشت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جیل کے میڈیکل افسر نے کہا کہ شہباز گِل کو بچپن سےدمہ ہے، سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، شہباز شریف کے بارے میں بھی کمر درد کی رپورٹ دی گئی تھی، نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بتایا گیا اب وہ مزے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل حکومت لندن سے ہو رہی ہے، عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے شہباز گِل پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید