• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل احمد کی گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی آج جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جمیل احمد کو نیا گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمیل احمد جو اس سے قبل ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے انہیں 5 سال کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا گیا ہے۔

جمیل احمد کا 30 سال سے زائد مختلف اہم عہدوں پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی مرکزی بینک میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔

انہوں نے 1988ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا، وہ 1994ء سے آئی سی ایم اے پاکستان کے فیلو ہیں۔

جمیل احمد نے بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بینکوں کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے چیئرمین عمل درآمد اسٹیئرنگ کمیٹی برائے راست کے طور پر بھی فرائض انجام دیے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید