• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل احمد 5 سال کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حکومت نے جمیل احمد کو نیا گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان تعینات کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جمیل احمد جو اس وقت ڈپٹی گورنر سٹیٹ فرائض انجام دے رہے تھے انہیں پانچ سال کے لیے گورنر سٹیٹ بنک تعینات کیا گیا ہے۔جمیل احمد کا 30 سال سے زائد مختلف اہم عہدوں پر سٹیٹ بنک آف پاکستان اور سعودی مرکزی بنک میں تجربہ ہے۔ انہوں نے 1988میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔بی اے کیا وہ 1994 سے آئی سی ایم۔اے پاکستان کے فیلو ہیں۔ جمیل احمد نے بطور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے بنکوں کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے چیئرمین عملدرآمد سٹئیرنگ کمیٹی راست کے طور پر فرائض انجام دئیے۔

اہم خبریں سے مزید