• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل مکمل طور پر ہشاش بشاش اور ہوش میں ہیں، میڈیکل رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق وہ ہشاش بشاش اور ہوش میں ہیں۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل اپنے حواس میں ہیں اور نارمل ہیں، بورڈ نے شہباز گل کا مکمل جسمانی طبی معائنہ کرنا چاہا، مگر  انہوں نے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے صرف سینے کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی، شہباز گل نے تسلیم کیا کہ ان کی صحت نبولائز کرنے سے بہتر ہوئی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے تمام خون کے نمونے نارمل ہیں۔


شہباز گل معاملے پر انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی، شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سیکریٹری داخلہ کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سیکریٹری داخلہ کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہائی کورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔

قومی خبریں سے مزید