• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی، شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سیکریٹری داخلہ کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سیکریٹری داخلہ کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہائی کورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ایس ایس پی رینک کا افسر سپروائز کرے، نگراں افسر اس بات کو یقینی بنائے کہ ریمانڈ کے دوران شہباز گل پر کوئی تشدد نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید