میڈرڈ(اے ایف پی)یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کارنے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی کے بارے میں ممکنہ اجلاس رواں ہفتے منعقد ہوسکتا ہے۔ ایران یورپی یونین کی تجویز پراپنا جواب پیش کرچکا ہے اور اب اس کی روشنی ہی میں مزید پیش رفت ہوگی۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بوریل نے سوموارکو اسپین کے شہرسانتنڈر میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ مذاکرات جہاں تک ہوسکتے تھے ہوچکے ہیں۔ایران اپنا ردعمل دے چکا ہے مگرامریکا نے ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی جواب نہیں دیا ہے لیکن ہم امریکیوں کے جواب کے منتظر ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان کا جواب ہمیں مذاکرات مکمل کرنے کی اجازت دے گا-