• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے وزیراعظم، کراچی کے ناظم کا فیصلہ عوام کرینگے، شہزاد قریشی

کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اور ایم پی اے شہزاد قریشی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن پر جعلی مقدمات بنا کر اُنہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں قرار داد بھی جمع کرادی، قرار داد کے متن میں لکھا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو جعلی مقدمات میں پولیس ہراساں کررہی ہے اور ہم سندھ حکومت کے شرمناک اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ شہر میں پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ ملک کا وزیراعظم اور شہر کا ناظم کون ہوگا، کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست پر جس طرح کامیابی حاصل کی بلدیاتی انتخابات میں بھی اُسی طرح فتح حاصل کریں گے، اُنہوں نے شہباز گل سمیت کسی بھی سیاسی ورکر پر تشدد کی بھی بھر پور مذمت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید