• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،دوہرے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت

مردان(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج مردان  کلثوم اعظم کی عدالت نے منگیتر سمیت 2افراد کی قتل کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 2بار سزائے موت اور مجموعی طورپر 6لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ،جرمانے کی عدم کی صورت میں ایک ایک سال قیدکی سزا کاٹنا ہوگی ۔ پولیس تھانہ چورہ کے علاقہ میں پلوڈھیری میں یکم جولائی 2011 رہائشی غنی ولد بہادرشیر نے گھریلوتنازعہ پروہاب خان نامی شخص کے گھرکے اندرداخل ہوکراسلحہ آتشین سے اپنی 15 سالہ منگیترمسماۃ سپوگمئی دخترمحمدطارق اوران کی گودمیں8 ماہ کی کمسن کزن زیرش دخترمحمدعارف پراندھادھندفائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتا ر دیا تھا ۔پولیس نے ملزم کوالہ قتل سمیت گرفتارکیا تھا۔مقامی عدالت نے دوہرے قتل کیس کا جُرم ثابت ہونے پرملزم  کوسزاسنادی۔
تازہ ترین