گجرات (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب نے پراونشل موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی، ڈی ایس پی ٹریفک گجرات نے بتایا کہ ترمیم شدہ قانون کے مطابق گنجائش سے 10فیصد زائد لوڈ شیڈنگ پر ٹریلر یا ٹرالی کو 1000روپے، 30فیصد تک اوور لوڈنگ پر 2500روپے، 30فیصد سے زیادہ اوور لوڈنگ پر 5000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دوبارہ یہی جرم دہرانے پر جرمانہ کی شرح 10فیصد اوور لوڈ نگ پر 2000روپے، 30فیصد تک اوولوڈنگ پر جرمانہ 4000روپے، 30فیصد سے زائد جرمانہ 7000ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ٹریلر یا ٹرالی مالکان /ڈرائیور کی طرف سے بار بار اوور لوڈنگ کا جرم کرنے پر گاڑی کی رجسٹریشن بک قبضہ میں لے کر گاڑی بند کر دی جائے گی۔