گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، ماحولیات سمیت تمام محکمے الرٹ رہ کر کام کریں، سرویلنس کا کام مزید موثر، پرانے ٹائروں کی تلفی، صفائی یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او نے اس موقع پر سرویلینس ٹیموں کے ممبران میں 20اینڈرائڈ سیٹ بھی تقسیم کئے۔