بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی پاکستانی کپتان بابر اعظم کے متعرف نکلے، انہیں کرکٹ کی ضرورت بھی قرار دے دیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دنیا کے ٹاپ بیٹرز میں سے ایک ہیں، وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹاپ پرفارمر ہونے کے باوجود بھی بابر کے رویے میں کوئی فرق نہیں آیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی بابر اعظم سے پہلی مرتبہ 2019 میں ملاقات ہوئی تھی، اُس وقت جو احترام تھا وہ آج بھی ہے۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہمیشہ عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہیں جو ان کے کردار اور تربیت کا عکاس ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر جیسے کرکٹر کافی ترقی کرتے ہیں، یہ کافی لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔
ویرات کا کہنا تھا کہ ’بابر سے کہا کہ اس کو کھیلتا دیکھ کر کافی اچھا لگتا ہے۔‘
سابق بھارتی کپتان نے بابر اعظم کو کرکٹ کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ کو دلچسپ رکھنے کے لیے بابر اعظم جیسے کھلاڑی ضروری ہیں۔‘