کراچی( اسد ابن حسن) آج ایشیا کپ میں ہونے والا پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کے سٹہ مافیا گزشتہ روز سے سرگرم ہے۔
پاکستان سٹہ مافیا میں اس وقت جو بکنگ ہورہی ہے اس میں اگر کوئی انڈیا پر ایک ہزار لگائے گا تو اس کو اضافی 480روپے ملیں گے مگر ظاہر ہے شرطیں ہزاروں اور لاکھوں میں لگتی ہیں۔
اسی طرح پاکستان پر اگر کوئی ایک ہزار لگائے گا تو اس کو مزید ایک ہزار 570مزید ملیں گے۔
سٹہ بازوں کے مطابق مذکورہ ریٹ دونوں ٹیموں کے ٹاس کے بعد مزید تبدیل ہونگے۔