بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٖچیف منیجر سٹیٹ بینک محمد طاہرنے اسسٹنٹ چیف منیجر عبیدالرحمن خان اور منیجر پنجاب پروونشل کووپریٹو بنک ضیاء الرحمن کے ہمراہ بہاولپورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دور ہ کیااور صدر چیمبر ظفر شریف کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر کے سینئر نائب صدر راجہ شاہ زیب، نائب صدر چوہدری منور حسین، سابق صدر چوہدری عبدالجبار، سابق سینئر نائب صدر ملک محمد اعجاز ناظم اور اراکین چیمبر چوہدری وحید ارشد اور رانا محمد شفقت موجو د تھے۔ باہمی دلچسپی کے امور پر بات کرتے ہوئے چیف منیجر نے کہا کہ بہاولپور چیمبر صنعتی وتجارتی برادری کا ایک پلیٹ فارم ہے جو حکومتی اداروں اور تاجروں کے مابین باہمی رابطوں کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ بہاولپور چیمبر، سٹیٹ بینک اور علاقے میں قائم دیگرتمام بنکوں کا آپس میں ایک مسلسل رابطہ قائم ہے ،چیف منیجر سٹیٹ بینک نے یقین دلایا کہ چیمبر کی جانب سے جو بھی شکایا ت یا مسائل ہیں انہیں فوری طورپر دور کیا جائے گا۔