• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 3 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث مزید 3 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 270 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 118 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 574 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 68 ہزار 453 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 871 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 68 ہزار 215 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کی صورتِ حال

گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے 3 کورونا مریضوں میں سے 2 کا تعلق لاہور جبکہ 1 کا راولپنڈی سے 1 ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں کورونا کے 126 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کورونا وائرس کے 76، بہاولپور میں 9، رحیم یار خان میں 8، فیصل آباد میں 7، راولپنڈی اور سرگودھا میں 4، 4، ڈیرہ غازی خان میں 3، وہاڑی، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، ملتان اور قصور میں 2، 2 جبکہ ساہیوال، پاکپتن، منڈی بہاء الدین، خانیوال اور بہاولنگر میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مثبت کورونا کیسز کی شرح بہاولپور میں 7 اعشاریہ 7 فیصد، لاہور اور رحیم یار خان میں 3 اعشاریہ 6 فیصد اور راولپنڈی میں 0 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

صحت سے مزید