• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید 313 کورونا کیسز رپورٹ، 4 مریض جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح1 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان میں مزید 313 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 134 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 563 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 67 ہزار 460 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 339 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 18 ہزار 699 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید