مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سیلاب متاثرین کے ہمراہ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی یاد آگئیں۔
مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی سے سیلاب متاثرین کے ساتھ لی گئی اپنی کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں۔
ان تصاویر میں مریم نواز کو سیاہ رنگ کا لباس پہنےمتاثرہ خواتین سے غمگین حالت میں گلےملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یہ تصویریں اداکارہ انجلینا جولی کو کاپی کرتے ہوئے کھنچوائی ہیں۔
واضح رہے کہ انجلینا جولی نے 2010ء کے سیلاب کے بعد پاکستان کے دورے پر متاثرہ خواتین کے ساتھ سیاہ لباس میں تصاویر بنوائی تھیں۔