امتحان میں کم نمبر ملنے پر بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں طلبہ نے استاد اور کلرک کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریکٹیکل میں کم مارکس ملنے پر 9ویں جماعت کے طلبہ نے دلبرداشتہ ہوکر استاد اور اسکول کے کلرک کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 32 میں سے 11 طلبہ کا (DD) گریڈ آیا ہے جسے فیل ہونے کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔
تاہم اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کا مستقبل خراب ہونے کے خدشے پر اس واقعے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی ہے۔
تحقیقاتی افسر کے مطابق اسکول میں 200 طلبہ زیر تعلیم ہیں، جن میں سے بیشتر اس واقعے میں ملوث ہیں۔
متاثرہ استاد جو کہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر بھی رہ چکے ہیں انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر سزا کے طور پر جماعت 9 اور 10 کی کلاسیں دو دن کے لیے معطل کردیں۔