کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سیدضیاعباس نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف غیرملکی امداد، ملکی امداداور متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے تمام معاملات کی ازخود نگرانی کریں، حکومت سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ملنے والی بیرونی امداد اور ملکی سطح پر جمع ہونے والی امداد کا درست استعمال کرے اوراس میں کسی قسم کی بدعنوانی اور خردبرد کو روکنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا نظام اختیار کرے ماضی میں زلزلہ زدگان کے متاثرین اور کئی قدرتی آفات کے موقع پر جمع ہونے والی امداد میں کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے مگر ان کی انکوائری نہ ہونے کی وجہ سے قوم کا اعتماد مجروح ہوچکا ہے۔