• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپوا نیوگنی کے وزیراعظم میڈیا سے تنگ آگئے، براہ راست رابطہ کرنے سے منع کردیا

پاپوا نیوگنی کے وزیراعظم نے ملک کے دو بڑے اخبارات میں مکمل صفحات پر مشتمل اشتہارات میں صحافیوں سے گزارش کی ہے کہ انہیں براہ راست فون اور میسج کرنا بند کریں۔

اشتہار میں کہا گیا کہ یہ سرکلر قومی اور بین الاقوامی صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے لیے ہے۔

وزیراعظم جیمز مراپے اس اشتہار کی اشاعت کے بعد براہ راست پریس انکوائریز قبول نہیں کریں گے۔

یہ اشتہار جمعہ کو دو اخبارات میں شائع کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ تمام سوالات، انکوائریز اور انٹرویو کے لیے درخواستیں وزیراعظم کے میڈیا آفس میں جمع کرائی جائیں۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ 2019ء میں برسراقتدار آنے کے بعد سے وزیراعظم نے میڈیا سے رابطہ استوار رکھا اور ہم اس شراکت کو متعلقہ وزارتوں کے ذریعے برقرار رکھیں گے۔

وزیراعظم کے ایک میڈیا افسر نے کہا کہ میڈیا یا تو رہنماؤں کو بنا دیتا ہے یا توڑ دیتا ہے، یا تو ان کی اچھی تصویر پیش کرتا ہے یا بری۔ ہم سب ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم کی حمایت کریں۔

خاص رپورٹ سے مزید