کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں ایک بار پھر اتوار کو دبئی میں پاک بھارت ٹکرائو کے لئے کراچی سمیت ملک بھر میں خاصا جوش وخروش پیدا ہوگیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور پارکوں میں اس میچ کو دیکھنے کے لئے بڑی اسکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے، کراچی پریس کلب ، آرٹس کونسل آف پاکستان کے علاوہ مختلف یونیورسٹی کے آڈیٹیوریم میں بھی میچ دیکھنے کے لئے اسکرین نصب کی جائے گی، شہریوں نے اتوار کی شام کو اپنی مصروفیات کو ملتوی کر کے گھر پر میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ علاقوں میں نوجوانوں نے چائے اور کھانے پینے کے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں۔