• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد وسیم کے جشن کا انداز، محمد صلاح اور ایمباپے کو خراج تحسین

لاہور(جنگ نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا وکٹ لینے کے بعد منفرد جشن سوشل میڈیا پر خاصا مقبول ہو چکا ہے۔ لوگ اس کا راز جاننے چاہتے تھے۔ خود عماد نے نئے انداز کی وضاحت کردی ہے۔ PSL کی آفیشل یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں 36 سالہ اسپنر نے انکشاف کیا کہ ہم ٹیم کے ساتھ، بشمول مینجمنٹ، پہلے سے سیلیبریشنز پلان کرتے ہیں۔ ہر کھلاڑی کا اپنا الگ انداز ہوتا ہے۔ میں نے فٹبالرز محمد صلاح اور کلیان ایمباپے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا انداز اپنایا ہے ۔ ہر میچ سے پہلے فیصلہ ہوتا ہے کہ اگر وکٹ ملی تو کون سی سیلیبریشن کی جائے گی ۔
اسپورٹس سے مزید