کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے آذان علی خان نے آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ٹورنامنٹ میلبرن اسپورٹس اینڈ ایکواٹک سینٹر میں کھیلا گیا،جس میں11ممالک سے 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آذان علی خان نےفائنل میں آسٹریلیا کے کھلاڑی کو ہرایا، کامیابی کے بعد آذان علی خان نے کہا کہ پاکستانی بچے کسی سے کم نہیں،انہیں تھوڑی رہنمائی اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔