کراچی (اسٹا ف رپورٹر) آئرلینڈ نے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کے اپنے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ آئر لینڈ کی جیت میں اہم کردار کپتان گیبی لیوز ،سارہ پولز اور لورا ڈیلینی کی شاندار بیٹنگ نے ادا کیا۔ اسکاٹ لینڈ نے سات وکٹوں پر 268 رنز بنائے، کپتان کیتھرین برائس نےشاندار ناقابل شکست سنچری بنائی۔ انہوں نے 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 131 رنز اسکورکئے، کیتھرین فریسر نے 33 ، ایلسا لیسٹر نے 27 ، پری ناز چتر جی نے 26 رنز بنائے۔آئرلینڈ کی ایوانے تین، کارلا مرے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آئر لینڈ نے نو وکٹوں پر ہدف پورا کر لیا ۔ اوپنرز سارہ پولز اور کپتان گیبی لوئز نے 109 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا ۔ سارہ پولز 6 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئیں۔کپتان گیبی لیوز 9 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر پویلین لوٹیں لورا ڈیلینی کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔