کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی دعوت پرکرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز میں شریک ویمنز کرکٹرز و آفیشلز نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، کھلاڑیوں نے پاکستانی پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب دیکھی اور اس سے محظوظ ہوئے۔ پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے۔ رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ پر خوشی کا اظہار کیا، خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔