• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس اولمپکس: امریکی حکومت کی ویزا معاملات پر یقین دہانی

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکا کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے نے کہا ہے کہ 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس کیلئے ویزا پالیسی پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے اہم یقین دہانیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ ایک داخلی میمو میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 41 ممالک پر ویزا کی جزوی یا مکمل پابندیوں پر غور کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ یہ ممکنہ پابندیاں لاکھوں کھلاڑیوں، کوچز، عملے اور سیاحوں کی امریکہ آمد کو متاثر کر سکتی تھیں، جس سے گیمز کی میزبانی پیچیدہ ہو جاتی۔ چیئرمین کمیٹی جین سائکس کے مطابق حکومت نے ویزا پراسیسنگ کے حوالے سے تعاون کا یقین دلایا ہے تاہم ایک حساس موضوع ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کے ویزا معاملات اس ملاقات میں زیرِ بحث نہیں آیا۔
اسپورٹس سے مزید