کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تھائی لینڈ کو شکست دے کر خواتین کر کٹ ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنے پر پاکستانی خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھر پور خوشی کا اظہار کیا،ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے،ہوٹل میں کھلاڑیوں کو مٹھائی پیش کی گئی، ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم قومی ٹیم کے ورلڈکپ فائنل کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ورلڈکپ میں فائنل کھیلیں اور فتح حاصل کریں۔