• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجیوں کو بھی نہ چھوڑنے والے اب کرپشن کیخلاف باتیں کررہے ہیں، چوہدری نثار

کلرسیداں(ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے حاجیوں تک کو نہ چھوڑاوہ آج کرپشن کیخلاف باتیں کررہے ہیں‘گزشتہ روز کے واقعہ کو دیکھ کر لگتا ہے خون سفید ہو گیا ہے‘ اپوزیشن کا مقصد کرپشن کا خاتمہ نہیں صرف سیاست ہے‘ ایک ماہ سے ٹی او آرز کا کھیل جاری ہے‘ اگر کرپشن کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے تو اس کا علاج عدالت یا کمیشن کر سکتا ہے‘ناچ گانے اور دلفریب دھنوں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے‘بلاول ابھی بچہ نہیں مگرسیاست سے نابلد ہے ‘اس کی بات پرکیاتبصرہ کروں ‘پالیمانی نظام میں  وزیراعظم کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا‘پارلیمنٹ کو جوابدہ ہوں امریکا کونہیں‘پاکستانی سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کسی امریکی رپورٹ کی محتاج نہیں ‘اسمبلی میں کھڑے ہو کر تنقید کرنا آسان  قوم کی تعمیر کرنا مشکل کام ہے ‘ ملک میں جائز اور ناجائز میں فرق ختم ہو گیاہے ۔ہفتہ کوچکلالہ میں خطاب اور کلر سیداں میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھاکہ حج انتظامات میں بدعنوانی کرنے والے آج کرپشن کا راگ الاپ رہے ہیں‘پاناما لیکس پر اپوزیشن کے تمام مطالبات تسلیم کیے‘ ضمیر صاف ہو تو ضابطہ کار بنانے میں کوئی مشکل نہیں ‘چوروں اور ڈاکوئوں کو پکڑنا ہو تو گھنٹوں میں فیصلہ ہو سکتا ہے‘پنڈال میں داخل ہوا تو پشتو گانا سنا تو میرا ناچنے کو دل چاہا بعد میں پتہ چلا کہ پی ٹی آئی کی نہیں ن لیگ کی محفل ہے ۔
تازہ ترین