• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں پاکستان کا سپر سنڈے، بھارت سے جیت پر دبئی میں ٹریفک جام

دبئی (نمائندہ خصوصی) دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار جیت کے بعد دبئی کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں جگہ جگہ پاکستانیوں نے جیت کا جشن منایا گیا ۔جیت نے چھٹی کا دن ’’سپر سنڈے ‘‘ بنادیا۔دبئی اسٹیڈیم دل دل پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا پاکستانی رقص کررہے تھے اور ان کی خوشی نا قابل بیان تھی۔ جیسے ہی پاکستان نے کا میابی حاصل کی ہزاروں منچلے گھروں سے نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ دبئی اسٹیڈیم میں25 ہزار تماشائیوں میں اکثریت بھارتیوں کی تھی۔ پاکستان کی جیت کے ساتھ بھارتی تماشائیوں کو مایوس لوٹنا پڑا۔ پاکستانی تماشائیوں دیوانہ وار رقص کرتے ہوئے باہر آئے اور گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔ جیسے ہی پاکستان جیت کے قریب آیا بھارتی تماشائیوں نے گھر جانا شروع کردیا۔ پاکستانیوں کی خوشی نا قابل بیان تھی۔ تاہم ہجوم کے ناچ گانے کے باوجود تماشائی منظم رہے اور خوشی خوشی گھروں کو روانہ ہوئے۔ تماشائیوں نے مہنگے ٹکٹ خریدے تھے ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیمت وصول ہوگئی۔ بابر اعظم کے آوٹ ہونے کے بعد تماشائیوں میں پائی جانے والی مایوسی کو محمد رضوان اور محمد نواز نے خوشی میں بدل دیا۔ اتوار کو چھٹی کی وجہ سے جن شائقین کو ٹکٹ نہیں مل سکا تھا وہ گھروں میں پکنک کے انداز میں ایک ساتھ میچ دیکھا اور جب پاکستان نے فتح حاصل کی تو جگہ جگہ مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔ پاکستانیوں کی خوشی نا قابل بیان تھی۔ پاکستانی تماشائیوں نے ایک ایک چوکے اور ایک ایک چھکے کا لطف لیا۔

اسپورٹس سے مزید