اسلام آباد (آن لائن) عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ایران کی سرحد پر واقعہ شلمچہ بارڈر کو کھول دیا ہے، ایران عراق میں پھنسے 150پاکستانی داخل ہوگئے۔ عراقی وزیراعظم نے عائد پابندی نرم کرنے کا حکم دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عراقی حکومت نے زمینی راستے سے ایرانی زائرین کے علاوہ کسی اور قومیت کے زائرین کی عراق داخلے پر پابندی عائد کی تھی، پابندی کے باعث چہلم کیلئے سڑک کے ذریعہ عراق جانے والے پاکستانی زائرین شلمچہ سرحد پر پھنس گئے تھے۔