• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کو ایک مرتبہ ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ سے مشورہ ملا کہ وہ اپنی اہلیہ گوری سے کچھ سیکھتے کیوں نہیں ہیں؟ 

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے بھارتی فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

کرن جوہر نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان سے ہونے والی دلچسپ گفتگو سے متعلق بات کی۔

یہ ان دنوں کی بات ہے جب کورونا وبا کے پیش نظر ملک کے مختلف حصّوں میں کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ تھا۔

شاہ رُخ خان نے کرن جوہر کو بتایا کہ ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ نے انہیں ایک دن کال کر کےکہا کہ’آپ اپنی اہلیہ سے کچھ سیکھتے کیوں نہیں ہیں؟ کورونا وبا کے دوران آپ کے گھر میں اس وقت وہ ہی ایک  واحد فرد ہیں جوکہ فیملی کے لیے فائدہ مند ہیں‘۔

کرن جوہر نے کہا کہ مجھے جب شاہ رخ یہ سب کچھ بتارہے تھے تو اس دوران گوری کا کہنا تھا کہ شاہ رُخ خان یہ سب اس لیے کہہ رہے ہیں کیوں کہ میری تعریف کرنا اِنہیں پسند ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید