• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کہاں سفر کرتے محتاط رہیں؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سندھ کے مختلف علاقوں میں نیشنل ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کنڈیارو، مورو اور مہر بائی پاس کے قریب سیلابی پانی سے شاہراہ متاثر ہوئی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی سے براستہ سکھر اور سکھر سے کراچی نیشنل ہائی وے کنڈیارو اور مورو کے مقام پر سیلابی پانی سے انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہوا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاڑکانہ اور لاڑکانہ سے کراچی جاتے ہوئے مہر بائی پاس کے مقام پر بھی سیلابی پانی ہونے کی وجہ سے شاہراہ بند ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ کراچی سے لاڑکانہ جانے والے ٹریفک کو مورو کی طرف اور لاڑکانہ سے کراچی جانے والے ٹریفک کو ٹنڈو مستی کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سندھ کی مختلف شاہراہوں پر غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید