• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات کی تینوں تحصیلوں میں 10رمضان بازار قائم

گجرات،لالہ موسیٰ (نمائندہ جنگ،نا مہ نگار سے) ضلع گجرات کی تینوں تحصیلوں میں 10رمضان بازار قائم کر دیے گئے، جہاں پھل، سبزیاں، آٹا، گھی، چینی، گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش مارکیٹ کے سستے داموں دسیتاب ہوں گی، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سب سے پہلے ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں قائم رمضان بازار کا معائنہ کیا، بعدا زاں انہوں نے رمضان بازار جلالپور جٹاں، رمضان بازار لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کا دورہ کیااور ان بازاروں میں سائےکے انتظام، بجلی کی فراہمی، صفائی کے نظام بارے دریافت کیا۔ انہوں نے آٹے اور دیگر اشیائے کے معیار کو چیک کیا۔ 
تازہ ترین