گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں جعلی چیک دینے پر 5 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس نے خاتون سعدیہ زبیر کو 56لاکھ20 ہزارروپے کا جعلی چیک دینے پر غلام محبوب وغیرہ 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزمان نے مدعیہ مقدمہ کے جیٹھ منصود شہزاد کیانی سے فلیٹس کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں 56لاکھ 20ہزارروپے لیے، نہ ہی فلیٹس لیکر دیئے اور نہ رقم واپس کی، پیسے واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزمان نے مدعیہ مقدمہ کو 56لاکھ20ہزارروپے کے جعلی چیک دئیے جو ڈس آنر ہوگئے، دریں اثناء پولیس نے ہریہ والا میں غلہ منڈی میں چاولوں کے کاروبار کے عوض طاروق فاروق کو جعلی چیک دینے پر قمر الزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔