گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں چوری کی 5 وارداتوں میں نقدی، زیورات، پرائز بانڈز، میٹر اور سامان کریانہ چرا لیا گیا، جی ٹی روڈ پر عبدالرؤف کی دکان سے چور 5 لاکھ روپے نقدی وغیرہ، شادیوال سے چور علی جبران کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات، ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی پرائز بانڈز، 25ہزارروپے نقدی وغیرہ، ملکپور سے 2 چور لیاقت علی کا میٹر سوئی گیس وغیرہ، احسان الٰہی کی کریانہ کی دکان میں گھس کر خاتون رخسانہ کوثر نقدی اور سامان کریانہ وغیرہ چوری کرکے لے گئے جبکہ سٹی ایریا سے حسن عباس وغیرہ 3 افراد سہیل احمد کی جیب سے نقدی1لاکھ 50ہزارروپے نکال کر لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔