یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے یورپین کمیشن میں زراعت سے متعلق ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی ہے۔
سفیر پاکستان کے مطابق ڈی جی ایگریکلچر وولف گینگ برٹشر سے ہونے والی اس ملاقات کے دوران پاکستان میں زراعت، واٹر مینجمنٹ، ڈیری سیکٹر اور فصلوں کیلئے بیجوں کی ترقی جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کے زرعی شعبے کی بہتری کیلئے پاک یورپ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔