• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (ایجنسیاں)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے‘پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے‘۔

 افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے پر اختلاف ہے‘ یہ اختلاف اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے‘ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے‘ریاست ہے تو سیاست ہے‘ خدا نخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں‘ انسان خطا کا پتلا ہے‘ ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سے سبق نہ سیکھنا اس سے بھی بڑی غلطی ہے‘ عوام اورفوج میں خلیج کا جھوٹا بیانیہ بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے ۔

جنرل سید عاصم منیر کی دورہ پشاور کے دوران سیاسی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین سے بات چیت میں کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر کوئی آپریشن کیا جارہاہے نہ ہی فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے‘ صرف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کی جاتی ہے۔ 

انہوںنے کہاکہ کیا فساد فی الارض اللہ کے نزدیک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟۔ہم سب کو بلا تفریق اور تعصب، دہشت گردی کے خلاف یک جا کھڑا ہونا ہوگا‘جب ہم متحد ہو کر چلیں گے تو صورتِ حال جلد بہتر ہو جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید