ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے اردل روم کا انعقاد کیا جس میں گذشتہ ماہ میں غیر حاضر ی، غفلت اور مس کنڈکٹ کرنے والے ملازمان کو بعد از محکمانہ انکوائری سزائیں دی گئی۔جس میں سب انسپکٹرکی سروس ضبط، سب انسپکٹرکی چھ ماہ کی سروس ضبط، اے ایس آئی اور 2کانسٹیبلان کو سنشور دی گئی جبکہ کانسٹیبل اکبر علی جوکہ تھانہ ممتازآباد کے مقدمہ میں ملوث ہونے کے بنا ء پر میجر سزا دیتے ہوئے نوکری سے برخاست کر دیا ۔۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے ملازمان کو غفلت برتنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے جس کے جواب دینے کے بعد ان ملازمان و افسران کی انکوائری کی گئی جس میں ایسے ملازمان جو قصور وار ثابت ہوئے ان کو سٹی پولیس آفیسر ملتان نے سزائیں دیں ۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے اردل روم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیٹروں کو راہ راست پر لانے کے لئے سزاؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔