• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیساتھ نتیجہ خیز اور بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مختلف مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد ہمیشہ نتیجہ خیز اور بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہے پاکستان کا موقف ہمیشہ واضح رہا ،ہم بات چیت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازع پاک بھارت مذاکرات میں بنیادی مسائل میں سے ایک ہے، پاکستان کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے اور ہم بات چیت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے، یہ ہندوستان ہی ہے جو 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد بھی پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید